منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن )اور تحریک انصاف نے عوام کو دھوکہ دیا،تحریک انصاف بتائے خیبرپختونخوا کی معیشت کہاں جارہی ہے ، آصف زرداری

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )اور تحریک انصاف نے عوام کو دھوکہ دیا۔تحریک انصاف بتائے خیبرپختونخوا کی معیشت کہاں جارہی ہے ،جو شخص اپنا گاؤں ٹھیک نہیں کرسکا وہ نیا پاکستان کیا بنائے گا،پرویزخٹک نے تو خیبربینک بھی نہیں چھوڑا یہ مک مکا اور دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں۔

تحریک انصاف اورایم کیو ایم نے مل کر سینیٹ میں ہمارے بل کیخلاف ووٹ ڈالے ۔پاکستان اور خیبرپختونخوامیں امن کے قیام کیلئے دعا گو ہوں۔بھارت میں مسلمانوں کیساتھ زیادتی ہورہی ہے وہاں مسلمان بی چے پی کو خوف سے ووٹ دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت کی مزار پر چادر چڑھانے اور مانکی شریف میں پیر زادہ نبی امین پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ورکروں اور کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سینٹر سردار علی خان محمد الیاس الحاج شیخ انور اوردیگر مرکزیاور صو با ئی قائدین بھی موجود تھے ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بڑی خوشی ہے کہ پیروں کے ہاں آیا ہوں ،برصغیر میں اسلام مفکروں کے گھر موجود ہوں ،دہشت گردی کے ذریعے ہمیں مذہب سے دور کرنے کی کوشش کی گی ۔انہوں نے کہا کہ پختون اپنی شناخت پاکستان کیساتھ رکھے کسی کیساتھ نہ جڑے۔پختونوں کو شناخت اس لئے دی تاکہ بھارت پختونخوا میں نہ گھسے ۔ انہوں نے کہا کہ زیارت کاکا صاحب ،حضرت شیخ رحمکار زیارت کاکا صاحب اور پیر اف مانکی شریف آنا میرے لئے سعادت اور اعزاز کی بات ہے جن کے بزرگوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر پاکستان بنانے میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور اسلام کے لئے بھی ان کی بے شمار قربانیاں ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک گروپ ہمیں اسلام سے دور رکھنا چاہتے ہیں یہی لوگ کبھی بھی پاکستان اور اسلام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیایوں سے بھری پڑی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے امت مسلمہ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کیا اور ملک کو ایٹمی طارقت بنایا لیکن اندورنی اور بیرونی سازشوں نے ان کو خدمت کا موقع نہیں دیا اور بھٹو کو شہید کرڈالا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست مک مکا اور دکھاوے کی سیاست ہے ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ آج کا بچہ بچہ سیاست سے واقف ہے فیس بک نے بچے بچے کو بیدار کر دیا ہے،

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پرویز خٹک کہتے ہیں ہم نیا پاکستان بنائینگے، یہ اپنے گاؤں کو نہیں بنا سکتے تو پاکستان کو کیا بنائیں گے وہ اپنے علاقے کے عوام کے مسائل سے بے خبر ہیں، انہوں نے کہا کہ میں پرویز خٹک کو جانتا ہوں یہ میرے دفتر میں بیٹھا کرتے تھے ۔انہوں نے اپنی حکومت میں صوبے کی کوئی خدمت نہیں کی صرف تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دے کر عوام سے ووٹ لے رہے ہیں آئندہ عوام ان کو مسترد کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…