ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

نیا راستہ نئی سمگلنگ،راولپنڈی سے لاہورجانیوالا ٹرک پکڑا گیا، اس ٹرک میں بھارت سے لائی جانیوالی کیا چیز موجود تھی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹمز انٹیلی جنس نے لاکھوں روپے مالیت کی بھارتی مونگ پھلی، سمگل شدہ الائیرم اور گارمنٹس سے لدے 2 مزدے قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔بتایا گیا ہے کہ کشمیر کے شہروں کیلئے آنے والی انڈین مصنوعات سمگل ہو کر لاہور سمیت پاکستان کے دوسرے شہروں میں پہنچنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ انڈین ٹماٹر کی بھاری کھیپ کے بعد کسٹمز انٹیلی جنس نے کشمیر ٹریڈ کے نام پر انڈیا سے منگوائی گئی

مونگ پھلی سے لدہ مزدہ پکڑ لیا ہے۔ ایل ای ایس تھری نائن سیون ٹو نمبر مزدہ سمگل شدہ انڈین مونگ پھلی کے تین سو چھپن بیگز لے کر لاہور کے راستے اوکاڑہ جا رہا تھا۔کسٹمز حکام کے مطابق کالا شاہ کاکو سے تحویل میں لئے گئے مزدہ سے برآمد ہونے والی 7 ہزار 120 کلوگرام انڈین مونگ پھلی آنند انڈسٹریز کے بیگز میں پیک تھی۔ ایل ای ایس تھری نائن سیون ٹو نمبر مزدہ میں انڈین مونگ پھلی راولپنڈی سے بھیجی گئی۔ کسٹمزانٹیلی جنس حکام کے مطابق مونگ پھلی کی مالیت بیالیس لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں سولہ لاکھ روپے واجب الادا تھے۔کسٹمز انٹیلی جنس نے الائے رمز اور جرسی سویٹر کی بھاری کھیپ لے کر راولپنڈی سے آنے والا مزدہ بھی کالا شاہ کاکو کے قریب روک کر تحویل میں لے لیا۔ مزدے میں چینی ساختہ گارمنٹس اور الائے رم انارکلی مارکیٹ لائے جا رہے تھے۔کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان طارق، سپرنٹنڈنٹ سلیم اللہ خان، انٹیلی جنس آفیسر ذوالفقار ڈوگر، ندیم احسن اور سہیل مرتضی شامل تھے۔ کسٹمز انٹیلی جنس نے لاکھوں روپے مالیت کی بھارتی مونگ پھلی، سمگل شدہ الائیرم اور گارمنٹس سے لدے 2 مزدے قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…