ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بینظیربھٹو قتل کیس ٗوفاق ٗپیپلزپارٹی اور ملزمان کی اپیلیں سماعت کیلئے 25نومبر کو مقرر

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے عدالتی فیصلے کے خلاف وفاق ٗپیپلز پارٹی اور ملزم پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہیں۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف تینوں فریقین کی اپیلوں کی سماعت 25 نومبر کو مقرر کردیں۔پیپلز پارٹی اور وفاق نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے

ملزمان کو سنائی جانے والی سزائیں بڑھا کر سزائے موت دینے کی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ ملزمان پولیس افسروں نے سزائیں کالعدم قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کی تھی۔ خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 31 اگست کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایس پی خرم شہزاد اور سابق سی پی او سعود عزیز کو مجموعی طور پر

17 ٗ 17 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے سزا معطل ہونے کے بعد سابق ایس پی راولپنڈی خرم شہزاد کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…