اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالہ کے باہر اساتذہ کا احتجاج، مظاہرین نے فردوس عاشق اعوان کی گاڑی روک لی،تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جب عمران خان کو ملنے کے لیے بنی گالہ پہنچی تو وہاں موجود خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے ان کا راستہ روک لیا اور ان کی گاڑی کو آگے نہ جانے دیاان اساتذہ کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے فردوس عاشق اعوان
سے ناراض کارکن بھی موجود تھے، جس پر فردوس عاشق اعوان کو گاڑیاں وہیں چھوڑ کر پیدل ہی عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ جانا پڑا۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے یہ اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں، آخری اطلاعات تک تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان کے مطالبات مان لیے ہیں اور کے پی کے یہ اساتذہ واپس روانہ ہو چکے ہیں۔