ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے موقع پر نیب کی ٹیم پر ماروی میمن ، مائزہ حمید سمیت کن اہم لیگی رہنمائوں نے حملہ کیا، اہم انکشافات!!

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کی حکومت میں لیگی کارکنان نے قانون کی دھجیاں بکھیردیں،نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر کیپٹن صفدر کوگرفتارکرنے والی نیب کی گاڑی پر دھاوا بول دیا، نیب کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں میں ملک نور، مائزہ حمید اورماروی میمن نمایاں تھے۔تفصیلات کے مطابق نون لیگ کی حکومت میں صفوں میں چھپے بیٹھے گلوبٹ ایک ایک کرکے بےنقاب ہورہے

ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ن لیگ کے وزرا اور کارکنان نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرکے لے جانے والی نیب کی گاڑی پر دھاوا بول دیا ،کارکنان نے گاڑی پر مکے اور لاتیں برسائیں اور گاڑی کے آگے لیٹ کر عدالتی حکم پر کی جانے والی کارروائی میں مداخلت بھی کی۔مسلم لیگ ن کے کارکن ملک نور نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر خوب ہلڑبازی کا مظاہرہ کیا، یہ وہی ملک نور ہے، جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اور انہیں دھمکیاں بھی دی تھیں۔مائزہ حمید اور ماروی میمن نے بھی نیب کی گاڑی کے سامنے کھڑی ہوکرقانونی کارروائی میں مداخلت کی مرتکب ہوئیں۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کے داماد اورمریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو وطن واپسی پر گرفتارکرلیا تھا ، مریم نواز اور ان کے شوہر لندن سے وطن واپس آئے تھے۔زرائع کے مطابق نیب عدالت نے گزشتہ پیر کو کیپٹن (ر) صفدر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، جس پر احتساب عدالت کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے، جس پر گرفتاری کے لیے عدالتی احکامات پرفوری عمل کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…