منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بیگم کلثوم نواز کی حالت بگڑ گئی ڈاکٹروں نے تشویشناک خبر سنا دی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں علاج کے سلسلے میں ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کا منہ کے ذریعہ کھانے کا عمل کم ہوتا جا رہا ہے ، انہیں الٹیاں ہو رہی ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھرپی جاری ہے

اور انہیں ولنگٹن ہسپتال میں ڈی ہائیڈریشن سمپٹم مینجمنٹ کیلئے ریفر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق خاتون اول کی یہ رپورٹ لیڈران انکولوجی ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ دوسری جانب آج مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر لندن سے اسلام آباد پہنچے تو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچتے ہی نیب لاہور کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیاہے ۔معلوم ہوا ہے کہ کیپٹن صفدر کو ائیرپورٹ سے اپنی حراست میں لیا گیا، ڈائریکٹر نیب رضوان نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر ن لیگ کے کارکن اشتعال میں آگئے اورنیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے اور دھرنا دیدیا۔جبکہ مریم نواز کوائیرپورٹ سے پنجاب ہاؤس جانے دیاگیا ہے مگر انہوں نے پنجاب ہائوس جانے کے بجائے اسلام آباد کے سیکٹر F-6/3میں اپنے داماد راحیل منیرکے گھر جانے کا فیصلہ کیا ۔ کیپٹن صفدر پارک لین اپارٹمنٹس ریفرنس میں مطلوب ہیں اور احتساب عدالت نے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے جبکہ احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اور نیب لاہور کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…