جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

موٹر سائیکل چلانے والے اورساتھ بیٹھنے والے تمام افرادپر ہیلمٹ پہننے کی پابندی عائد،ڈیڈ لائن دیدی گئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(این این آئی) ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے لئے خصوصی آگاہی مہم جاری ،10اکتوبر کو یہ آگاہی مہم ختم جبکہ11اکتوبر سے اس قانون پر سختی سے عملداری کا آغاز کر دیا جائے گا، لہذا موٹر سائیکل پرسواردونوں افراد ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ جو اموات ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہوتی ہیں ان پر قابو پایا سکے،موٹر سائیکل پر بیٹھے دوسرے افراد کی زندگی بھی اتنی ہی قیمتی ہے

جتنی موٹر سائیکل چلانے والے کی، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ استعمال کرنے والے شہریوں خصوصاً موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے ایک ماہ کی خصوصی آگاہی مہم جاری ہے اس آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو خصوصاً موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کو روڈ سیفٹی بالخصوص ہیلمٹ کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ،اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ اور سپیشل سکواڈزاسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر تعینات رہے جنھوں نے موٹر سائیکل چلانے والے ہزاروں شہریوں کوروڈ سیفٹی اور ہیلمٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کی ، یہ خصوصی آگاہی مہم ایک ماہ قبل اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر شروع کی گئی تھی جس میں کشمیر ہائی وے،ایکسپریس ہائی وے،فیصل ایونیو،مری روڈ،نائنتھ ایونیو شامل ہیں یہ خصوصی آگاہی مہم 10اکتوبر کو ختم اور11اکتوبر سے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا کہ اس خصوصی آگاہی مہم کا بنیادی مقصد شہریوں بالخصوص نوجوانوں کی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہونے والی اموات میں کمی ہے ،

موٹر سائیکل پر بیٹھے دوسرے افراد کی زندگی بھی اتنی ہی قیمتی ہے جتنی موٹر سائیکل چلانے والے کی ، لہذا موٹر سائیکل پرسواردونوں افراد ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ جو اموات ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہوتی ہیں ان پر قابو پایا سکے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…