اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب نے ماضی کی حوالے سے فیس بک پر حیرت انگیز پوسٹ شیئر کر دی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی ماضی کی یادوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ مجھے کل ایک میٹنگ میں کچھ پرانے رفقا ءملے جنہوں نے مجھے میرا ماضی یاد دلا دیا، میرے ماضی کی یادیں بہت خوشگوار تھیں جب میں دن بھر کی تھکان کے بعد اپنی دن بھر کی مصروفیات اپنے والدین سے شیئر کرتا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ

کل ایک میٹنگ کے دوران 1997ءکے دور کے چند رفقاء میرے ساتھ موجود تھے اور اس دوران ماضی کی حسین یادوں کو تازہ کر دیا گیا، میں ان کے ساتھ اس دور کی اہم باتیں اور یادیں شیئر نہیں کرسکا مگر اس کی وجہ سے یہ یاد آ گیا کہ میں کس طرح اس دور میں اپنی دفتری امور سرانجام دینے کے بعد اپنے گھر جاتا تھا اور اپنے والدین کو دن بھر کی مصروفیات سے آگاہ کرتا ، میں خاص طور پر اپنی والدہ محترمہ کو اپنی دن بھر کارگزاری بتاتا تھا، شکسپیئر نے درست ہی کہا ہے کہ وقت اس تیز رفتاری کے ساتھ گزر رہا ہے جیسے کہ اس کو پر لگے ہوئے ہوں ، مجھے اپنے پرانے اور اچھے دنوں کو یاد کرکے اچھا لگا اور میں اپنے ماضی کی حسین یادوں میں کھویا ہوا تھا کہ میرے سٹاف آفیسر نے مجھے یاد دلایا کہ میری اگلی میٹنگ کا وقت ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…