خیبرایجنسی(آئی این پی )خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے مچنی چیک پوسٹ پر لیویزفورس کے صوبیدارحکمت خان اوردیگراہلکاروں نے افغانستان سے مبینہ بھاری مالیت کے قیمتی نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کوافغانستان سے آنیوالامسافراعلیٰ محمدنے انگور کے ڈبوں میں بھاری مالیت کے صدیوں پرانے نوادرات چھپاکر پشاور اسمگل کررہا تھا کہ مچنی چیک
پوسٹ پر تعینات صوبیدارحکمت خان نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ معمول کی تلاشی کے دوران مذکورہ نوادرات برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل نیاز محمد کا کہنا ہے کہ صدیوں پرانے نوادرات کو افغانستان سے اسمگل کیا جارہا تھا اور ان کی مالیت و اہمیت کا اندازہ لگانے کیلئے ماہرین کو طلب کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نوادرات میں مغلیہ ادوار کے سکے، زیورات کے علاوہ بدھ مت و دیگر تہذیبوں کے کے آثار شامل ہیں ان نوادرات کو افغانستان سے پشاور اور بعدازاں بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔