اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے نجف عباس کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 91 جھنگ سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی نجف عباس کی دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے، انہیں انتہائی تشویشناک
حالت میں پمز ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں آئی سی یو میں ان کا علاج جاری ہے، واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نجف عباس کو دل کی تکلیف ہونے کا بھی انکشاف ہواہے ، پمز میں ڈاکٹر نجف عباسی کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔