منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

نجی ٹی وی کوپاک فوج کے حاضر سروس افسر کا نام لیکر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانا مہنگا پڑ گیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ (بول نیوز) کو مورخہ 27جولائی 2017ء کو پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ میں فوج کے ایک حاضر سروس افسر کا نام لیکر افواجِ پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے اور فرقہ واریت پھیلانے پر جاری اظہارِ وجوہ نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے چینل انتظامیہ کو سات روز میں ناظرین سے معذرت کرنے کا حکم دیا ہے ۔

ریگولیٹر نے ٹی وی چینل کو ذیل میں دی گئی معذرت پر مبنی تحریر بھی جاری کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ یہ تحریر پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ میں اُسی انداز اور اوقات میں نشر کی جائے جب مذکورہ پروگرام نشر ہوا۔’’27جون 2017ء کو پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ میں 11بجکر 37منٹ پر حاضر سروس مسلح افواج کے افسر پر دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات کا الزام لگانے پر پیمرا نے ہمیں معافی نشر کر نے کی ہدایت کی ہے پیمرا کے حکم کے مطابق ہم ناظرین سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معذرت خواہ ہیں۔‘ ‘مورخہ 27جون کو پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ میں ایک بیان نشر کیا گیا جس میں افواجِ پاکستان کے ایک حاضر سروس افسر کا جو کہ جنگ زدہ علاقہ میں تعینات ہے نام لیکر نفرت پر مبنی تبصرہ کیا گیا چینل کا مذکورہ اقدام نہ صرف پیمرا قوانین اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی تھا بلکہ ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے اہداف اور روح کے بھی خلاف پایا گیا۔ اتھارٹی نے مذکورہ خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے چینل انتظامیہ سے سات یوم میں جواب طلب کیا اور چینل نمائندے کو ذاتی حیثیت میں بھی طلب کیا تاہم چینل انتظامیہ کی طرف سے مسلسل مہلت طلب کی جاتی رہی اس طرح پیمرا کمیٹی نے پانچ بار سماعت ملتوی کرتے ہوئے بول نیوزکو مورخہ 14جولائی ،یکم اگست، 21اگست، 12ستمبر اور 26ستمبر 2017 ء کو صفائی پیش کرنے کا موقع دیا تاہم چینل کی طرف سے مرتبہ سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جاتی رہی۔ اس پر مجاز اتھارٹی نے پیمرا کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے بول نیوز کو سات روز میں ناظرین سے معذرت کرنے کا حکم دیا ہے

اور مستقبل میں ایسی کسی خلاف ورزی کے امکان سے بچنے کی خاطر ایک ادارہ جاتی نگران ادارتی کمیٹی تشکیل دینے اور اس کی تفصیلات پیمرا کو پندرہ روز میں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدم پیروی کی صورت میں پیمرا قوانین کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…