اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل (ر) مشرف اور جنرل (ر) راحیل شریف کے جانے پر آنسو نہ بہانہ یہ ثابت کرتا ہے کہ عوام سویلین حکومت چاہتے ہیں، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) مشرف اور جنرل (ر) راحیل شریف کے جانے پر آنسو نہ بہانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام سویلین حکومت کے حق میں ہیں۔ عاصمہ جہانگیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج دونوں طرف
خاموشی ہے اور یہ خاموشی انتہائی خطرناک ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شعور پیدا کر دیا ہے اور پنجاب کی عوام نے بھی سویلین حکومت کی حمایت کی ہے اور اس دفعہ پنجاب کے لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ووٹ دے کر ثابت کیا کہ عوام اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون موجود ہے اس وجہ سے ہر ادارہ کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہوگا تاکہ ریاست کی بالادستی قائم رہ سکے۔