کوئٹہ (این این آئی )ڈسٹرکٹ چیئرمین جھل مگسی وممتاز قبائلی وسیاسی رہنماء نوابزادہ اورنگزیب عالمگیر مگسی نے کہاہے کہ ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں خود کش حملہ کرنیوالے کی شناخت ہوگئی ہے اس کا نام ابوبکر خراسانی ہے اور اسکا تعلق خلفت اسلامی سے ہے، اس واقع میں 20افراد شہید ہوئے 34زخمی ہوئے تھے۔ جمعہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی اسی درگاہ میں خودکش حملہ ہوا جس سے بہت سی قیمتی جانیں ضیاع ہوچکے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ اسے میں سیکورٹی لیپس نہیں کہ سکتا اگر گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار بمبار کو نہ روکتا تو بمبار درگاہ میں داخل ہوجاتا جس سے بہت سی قیمتیں جانیں ضائع ہوجاتی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بمبار کے نام کی تصدیق اور اسکا تعلق جس جماعت سے ہے سرکاری طورپر مجھے بتایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاجھل مگسی کے علاقہ ہمیشہ پرامن رہا ہے اس علاقے میں دہشتگردی کے بہت کم واقعات ہوتے ہیں