اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

ڈاکٹر عاصم حسین کی دھماکہ خیز واپسی،پاکستان پہنچتے ہی اہم سیاسی شخصیت کو سرپرائز،ملک توڑنے کا الزام عائد کردیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کو توڑنا اور 200سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں ۔جو لوگ کہتے تھے ڈاکٹر عاصم بھاگ جائے گا وہ دیکھ لیں میں واپس آگیا ہوں۔میری واپسی سے نیب والوں کا منہ کالا ہوگیاہے ۔میں نوازشریف کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں۔آپ اور آپ کا خاندان بھاگ جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو لندن سے وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ میں اپنے وطن پاکستان اور اپنے شہر کراچی واپس آگیا ہوں۔میرے بارے میں جو سیاسی رہنما اور نیب جیسے ادارے کہتے تھے کہ میں بھاگ جاؤں گا آج ان کا منہ کالا ہوگیا۔ میں نوازشریف کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں۔آپ اور آپ کا خاندان بھاگ جاتا ہے جس طرح پہلے بھی شریف خاندان 10 سال بیرون ملک رہا تھا۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوازشریف کے قول و فعل میں تضاد ہے یہ دوغلے لوگ ہیں اور پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں، اس ملک کو 200 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے موجود حکمرانوں کو اپنے کانوں سے عسکری قیادت کو گالیاں دیتے سنا ہے۔عسکری قیادت نے خاموش رہ کر پیغام دیا ہے کہ ہم سیاست میں نہیں ہیں۔سابق وزیراعظم نے تو عسکری قیادت کے ساتھ جنگ کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے لیکن ہماری سیاست پاکستان کی بقا کے لیے ہے، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے، نوازشریف اس جنگ سے ہٹ جائیں تو بہتر ہوگا، پاکستان نوازشریف کا نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کا کا ہے، ہم نے اس ملک کو بنایا تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران دوغلے ہیں اور ان کی پالیساں بھی دوغلی ہیں ۔نوازشریف گریٹر پنجاب بناناچاہتے ہیں ۔نوازشریف ملک میں پرانی نوابوں کی جاگیریں بحال کرناچاہتے ہیں ۔میاں صاحب آپ اس جنگ سے باز آجائیں ورنہ پیپلزپارٹی آپ کا برا حشر کرے گی۔نواز شریف زمین کا ایک ٹکڑا چاہتا ہے جہاں وہ اپنی بادشاہت چلا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…