کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار 8اکتوبر سے 13اکتوبر تک غیر معمولی گرمی کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ۔ گرمی کی لہر کے دورانشمال مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہوائیں مکمل طورپر بند ہونے کاخدشہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کراچی کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق سمندری ہوا ئیں بند ہونے کیبیک وقت کئی اثرات ہوں گے۔ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کاتناسب بھی بڑھ جائیگا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ہیٹ اسٹروک جیسی کیفیت کا کوئی امکان نہیں ۔ 14اکتوبر سے درجہ حرارت دوبارہ معمول پر آنا شروع ہوجائے گا ۔تاہم مجموعی طورپر اکتوبر کا مہینہ ۔گرم اور خشک رہے گاْ ۔