جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان اشتہاری،جائیداد ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف درج پارلیمنٹ ، سرکاری ٹی وی چینل اور اہم سرکاری عمارتوں پر حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کیس میں آئی جی پولیس اور چیف کمشنرکو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی جائیں۔

جمعہ کو عدالت نے مقدمہ کی سماعت کی تو دونوں اشتہاری ملزمان عمران خان اور طاہر القادری پیش نہ ہوئے ۔ عدالتی حکم پر پولیس نے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی پیش نہیں کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرانے میں پولیس ناکام ہو چکی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پولیس اور چیف کمشنر اگلی سماعت پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرائیں۔سماعت کے دوران انسپکٹر لیگل انیس اکبر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو ملک سے باہر ہیں آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے 2014 میں حکومت مخالف دھرنے کے دوران اس وقت کے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ نسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…