جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کیخلاف نیب میں گواہی دینے والے نادرا کے افسر کے ساتھ کیا سلوک ہوا اور وہ اب کس حال میں ہے؟

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں ایک اہم گواہ کا تنازع کھڑا ہوگیا،نادرا کے گواہ قابوس حیدر نے اسحاق ڈار کے خلاف 21اگست کو نیب میں ریکارڈ جمع کرایا اور 23اگست کو ان کو نوکری سے برخاست کردیا گیا،اب قابوس حیدر کے پاس نہ کوئی ریکارڈ ہے اور نہ نوکری اس لیے نیب کے

نادرا میں واحد گواہ نے احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف بیان ریکارڈ کرانے سے انکارکردیاہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کے خلاف اہم گواہ کا تنازع کھڑا ہوگیا ہے،نادرا کے گواہ قابوس حیدر کو شہادت کیلئے تیار رہنے کا نیب کی جانب سے نوٹس ملا ہے، قابوس حیدر نے 21اگست کو نیب کو ریکارڈ جمع کرایا اور 23اگست کو ان کو نوکری سے برخاست کردیاگیا، قابوس حیدرکہتے ہیں کہ برطرف ہونے کے بعد ریکارڈ اب کہاں سے لاؤں، قابوس حیدر نے نادرا کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف ریکارڈ جمع کرایا تھا،نیب کو کسی بھی تاریخ کو احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف شہادت دینے کا نوٹس موصول ہوا،لیکن چونکہ اب وہ نادراکے ملازم نہیں رہے اور نہ ان کے پاس کوئی ریکارڈ ہے اس لیے اب وہ اپنا بیان ریکارڈ نہیں کراسکتے ،قابوس حیدر نیب کے پاس نادرا کے واحد گواہ تھے، جن کے پیچھے ہٹ جانے کے بعد نیب کوپریشانی کا سامنا ہے،نیب کو 28 گواہوں میں سے اسحاق ڈار کے خلاف ایک گواہ کم ہوگیا ہے، اب نادرا اسحاق ڈار کے خلاف کوئی شخص گواہی دینے والا نہیں رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…