لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک کی اہمیت کو عالمی سطح پر محسوس کیا جا رہا ہے ۔یہ صرف 57 بلین ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ نہیں بلکہ اسکے تحت چا ئنا 3000کلو میٹر طویل ،کاشغر سے لیکر گوادر تک روٹ کی تعمیر ،پائپ لائن اور ریل کی پٹڑی بچھانے کا منصوبہ شامل ہے ۔ اسکے علاوہ چین پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بھی مالی وفنی معاونت کریگا ۔اسے دنیا کا بہترین معاشی پروجیکٹ مانا جا رہا ہے اور پاکستان
نے چین کو اس پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کے لئے تین روٹس کا منصوبہ پیش کیا ہے ۔ ان میں مغربی روٹ کم فاصلے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے گزرے گا اسی طرح دوسرا روٹ سندھ اور پنجاب سے گزرے گا اور تیسرا شمالی راستہ ہے یہ پورے ملک کو کور کریگاجو شاہراہ قراقرم کے ذریعے کاشغر سے ملتا ہے اس لئے کہا جا رہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لئے صرف گیم چینجر ہی نہیں بلکہ فیٹ چینجر ثابت ہوگا جس سے خطے میں امن و معاشی استحکام آئے گا اور ملک کے چاروں صوبے اس سے استفادہ کرینگے اس سے نہ صرف علاقائی تجارتی سرمایہ کار مستفید ہونگے بلکہ ہر عا م وخاص کو فائدہ پہنچے گا ۔قومی اخبار’’دی نیوز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبہ 2030 میں مکمل آپریشنل ہو جائے گا جس کے بعد اس کے تحت بننے والی سڑکوں سے جتنا ٹول ٹیکس اکٹھا ہوگا وہ پاکستان کے حالیہ قومی بجٹ سے تین گنا زیادہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر بورڈ آف انویسٹمنٹ ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت کاروباری وتجارتی سرگرمیوں اور خصوصی اکنامک زونز کی تعمیر کے ذریعے روز گار کے وسیع مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی نے انفراسٹرکچر اور دیگر صنعتی سرگرمیوں کیلئے 2025 تک پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہدف 250
ارب ڈالر مقرر کر رکھا ہے۔ پاکستان نے چین کے تعاون سے پہلے ہی 7 اکنامک زونز کی تعمیر پر کام شروع کر رکھا ہے جن میں سے تین تین پنجاب اور سندھ میں جبکہ ایک خیبر پختونخوا میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔سی پیک کے تحت ملک میں سڑکوں کے جال بچھائے جائیں گے جس سے ملک کا مواصلاتی نظام بہتر ہوگا اس میں کوئی شک نہیں کہیں بھی مواصلاتی نظام میں بہتری سے علاقے میں ترقی وخوشحال آتی ہے کلچرل گیپ ختم
ہوجاتا ہے کرایوں میں کمی آجاتی ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ودیگر سامان برباد ہونے سے بچ جاتا ہے اس کے علاوہ برآمدات بھی بڑھنے لگیں گی مزید برآں پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک میں روزگا ر اور ترقی کا نیا باب شروع ہوگا اور زندگی کے ہر شعبے میں چاہے تعلیم ہو یا صحت کے میدان میں اقتصادی انقلاب برپا ہوگا۔ امید ظاہرکی جا رہی ہے کہ سی پیک کے جتنے بھی منصوبے ہیں اگر ان پر دلچسپی
کے ساتھ کام ہو اتو پاکستان بہت جلد دنیا کے نقشے پر مضبوط معاشی ،تعلیمی وترقی یافتہ ملک کے طور پر نمودار ہوگا ۔ گوادر کو اللہ تعالیٰ نے ایک خوبصورت جغرافیائی محل وقوع عطا کیا ہے اور یہ دنیا کی تیسری گہری پورٹ ہے اور یہاں دنیا کے بڑے بڑے بحری جہاز لنگر انداز ہوسکتے ہیں .ا ن خصوصیات نے گوادر کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے اور یہ آبنائے ہرمزسے 72کلو میٹرکی دوری پر ہے جہاں سے تقریباًدنیا کا ایک
تہائی تیل گزرتاہے اور چین بھی زیادہ تر تیل مشرق وسطیٰ ممالک سعودی عرب ،عراق اور ایران ہی سے خریدتا ہے اور اپنے ملک پہنچاتے ہوئے انھیں 35سے40دن لگتے ہیں لیکن پاکستان کے زمینی راستے سے اسے دس دن لگیں گے ۔ چین کا 75فیصدتیل South China Sea کے راستے سے ہی گزارا جاتا ہے اگر اس تیل کا آدھا حصہ بھی پاکستان کے زمینی راستے سے گزارا جائیگا تو اسے سالانہ دوارب ڈالر کا منافع ہوگا
کیونکہ انھیں گلف سے ہوتے ہوئے آبنائے ہرمز پھر بحیرہ عرب اس سے آگے South China Seaکو کراس کرتے ہوئے ہانگ کانگ،شنگھا ئی یا پھر تیا زنگ پورٹ پہنچا یا جاتا ہے اوریہ تقریباً 12000سے زائد کلو میٹر بنتا ہے دوسرا یہ کہ South China Seaپر مسئلے چل رہے ہیں جیسا کہ فلپائن ،ویتنام اور تائیوان اور کئی دوسرے ممالک اس پر اپنا قبضہ جمانا چا ہ رہے ہیں اس کے علاوہ آبنائے ملائکا پر چین کے لیے
مستقل خطرہ ہے جو مستقبل میں چین کی تجارتی سرگرمیوں کو متا ثر کر سکتا ہے اس لئے چین کی یہ دیرینہ خواہش تھی کہ پاکستان کا زمینی راستہ استعمال کرنے سے ایسے تمام مسائل سے چھٹکار ا حاصل کیا جائے ۔