فوج اور حکومت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا ڈراپ سین وزیراعظم اور آرمی چیف میں معاملات طے،سینئر صحافی کا دعویٰ

6  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں رینجرز تعیناتی کی وجہ سے پیش آنے والے واقعہ کے بعد وزیراعظم اور جی ایچ کیو میں رابطہ ہوا، فریقین معاملے کو بڑا ایشو بننے سے روکنا چاہتے ہیں، کابینہ ارکان

کی بڑی تعداد بھی معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی خواہاں ہے، سینئر صحافی و تجزیہ کار حامدمیر کا نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر رینجرز کی تعیناتی کے باعث پیش آنے والے واقعہ کے بعد وزیراعظم اور جی ایچ کیو میں کئی بار رابطہ ہوا ہے جس میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ فریقین کی کوشش ہے کہ اس معاملے کو بڑا ایشو نہ بنایا جائے جبکہ وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ ارکان کی بڑی تعداد ایسی صورتحال نہیں چاہتی جس سے حکومت کے خلاف یہ تاثر جائے کہ حکومت اس معاملہ کو ایشو بنا کر کسی ادارے کو نیچا دکھانا چاہتی ہےجبکہ آرمی چیف بھی چاہتے ہیں ایسے واقعات آئندہ نہ ہوں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ سپیشل کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف کی گفتگو بہت حوصلہ افزا تھی انہوں نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ غلطیاں اپنی جگہ مگر حالات کو بہتر کی طرف لے جانے کی کوشش کی جانی ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…