ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ ممتاز کے بعد ہری پور کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر مضر صحت اشیا بنانے اور بیچنے والوں کیلئے ڈرائونا خواب بن گئیں، ہوٹلز، دکانوں اور فیکٹریوں کےخلاف دبنگ کارروائیوں پر عوام کا خراج تحسین، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز جنہوں نے اپنے دبنگ انداز اور کارروائی سے عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کی تھی اور ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیائے خوردونوش بنانے والوں کے
خلاف دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے بڑے ہوٹلز، دکانوں اور فیکٹریوں پر چھاپے مار کر عوام کے دل جیت لئے تھے کے بعد اب خیبرپختونخواہ کی ایک دبنگ لیڈی آفیسر بھی سامنے آئی ہیں جن کے کارناموں کی ان دنوں سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔ ہری پور کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان ان دنوں ہری پور میں مضر صحت اشیا بیچنے اور بنانے والے ہوٹلز ، دکانوں اور فیکٹریوں کے خلاف دبنگ کارروائیاں کر رہی ہیں اور ان عوام دشمن عناصر کیلئے ایک ڈرائونا خواب بن چکی ہیں۔