ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

امریکی الیکشن جیتنے کیلئے ٹرمپ کا روس سے گٹھ جوڑ بے نقاب،تصدیق ہوگئی،نئے انتخابات کا اعلان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیرمین، رچرڈ بَر نے کہا ہے کہ کمیٹی نے اس بات کی تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے آیا 2016ء کے صدارتی انتخابات میں روس نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا جس کا مقصد اْن کو کامیاب کرانا تھا تاہم، ابھی یہ واضح نہیں آیا اصل معاملہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بَر نے کہا کہ جس بات کی میں تصدیق کروں گا وہ یہ ہے کہ روسی انٹیلی جنس سروس تْلی ہوئی اور چالاک ہے

اور میں اِس بات کی سفارش کروں گا کہ ہر انتخابی مہم اور الیکشن سے وابستہ ہر اہل کار اس معاملے کو سنجیدگی سے لے، ایسے میں جب ہم اس سال نومبر میں انتخابات کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اور 2018ء کے انتخابات کی تیاری جاری ہے۔بَر کا بیان اْس وقت سامنے آیا ہے جب کمیٹی نے اپنی عبوری رپورٹ جاری کی ہے، جس میں 2016ء کے صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کی چھان بین کی گئی ہے، اور یہ کہ آیا ٹرمپ کی انتخابی مہم نے روس کے ساتھ گٹھ جوڑ کر رکھا تھا۔رینکنگ ڈیموکریٹ مارک وارنر نے کہا کہ وفاقی حکومت روس کی مداخلت کے معاملے پر زیادہ جارحانہ انداز اپنائے، جس کاوش میں ساری حکومت شامل دکھائی دے۔اْنھوں نے اِس جانب توجہ مبذول کرائی کہ 2016ء کے انتخابات میں روسیوں نے 21 امریکی ریاستوں کے انتخابی نظام میں دخل اندازی کی کوشش کی، اور کچھ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔حالانکہ بَر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ابھی تفتیش کا کوئی خاص نتیجہ برآمد نہیں ہوا، وہ سمجھتے ہیں کہ کمیٹی کے ارکان چھان بین کے مکمل ہونے کا انتظار کیے بغیر اس بات کی وضاحت ضروری سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو بتا دیا جائے کہ روس پھر مداخلت کر سکتا ہے۔ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ٹیم کی اکثریت انٹیلی جنس کمیونٹی کی جانب سے حاصل کردہ اس نتیجے سے متفق ہے کہ گذشتہ سال کے انتخاب کے دوران روس نے ٹرمپ کے حق میں واقعی مداخلت کی۔ تاہم، صدر نے یہ نہیں کہا کہ وہ اس رپورٹ کو درست مانتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…