ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا اہم اجلاس ،صوبے میں پارٹی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کااجلاس زیر صدرات مخدوم سید احمد محمود انکی رہائش گاہ ماڈل ٹائون لاہور منعقد ہوا جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور وہاڑی کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال سمیت صوبے میں پارٹی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشاء دولتانہ، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سیکرٹری اطلاعات شوکت

محمود بسراء، ڈسٹرکٹ وہاڑی کے صدر محمود حیات ٹوچی خان، اور پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین سمیت دیگر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آمریت کی گود میں پلنے والوں نے نا اہل شخص کو اہل بنانے کے لیے جس طرح تمام جمہوری روایات کو پامال کیا اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ میثاق جمہوریت کو روندنے والے آج کس منہ سے گرینڈ نیشنل ڈائیلانگ کی باتیں کر رہے ہیں اس وقت جمہوریت کو نہیں جاتی امراء کی بادشاہت کو خطرہ ہے جو ملکی سلامتی کو خطرات کی جانب دھکیل اور ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر ان کیخلاف جنگ کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں جو کسی بھی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ مخدوم سید احمد محمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اہلیت بل کی منظوری آئین سے متصادم ہے (ن ) لیگ کی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے۔ اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت حالات کی سنگینی پر گہری نظررکھے ہوئے ہے اور وقت آنے پر فیصلے کیے جائیں گے کسی بھی صورت (ن) لیگ کو کندھا فراہم نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں اس نے ہمیشہ پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا اور ہر بحران میں اس کے تقدس کی حفاظت کی آئندہ بھی سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے ۔نتاشاء دولتانہ نے کہا کہ

نام نہاد تبدیلی کا جھانساء دینے والے جھوٹے ہیں۔ جنہوں نے عوام کو قدم قدم پر دھوکا دیا نوا ز اور شہباز شریف کی تقریریں انکی سیاسی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی بناء پر ملک سے باہر راہ فرار اختیار کرنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پرویز مشرف عدالتی مفرور چور مچائے شور کا پراپیگنڈا اور الزام تراشی کر کے حقائق نہیں چھپا سکتا اسے شہید بی بی کے قتل کا حساب

دینا ہو گا۔ شوکت بسراء نے کہا کہ چار دہائیوں سے قوم کو بیوقوف بنا کر حکمرانی اور سرکاری خزانوں کو باب دادا کی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والے جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ حدیبیہ سکینڈل کا فیصلہ انکے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…