منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی ، پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیو الا دہشتگرد شجاع خانزادہ پر حملے کا سہولت کار نکلا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والا دہشت گرد پنجاب کے وزیر داخلہ مرحوم شجاع خانزادہ پر حملے کا سہولت کار نکلا۔کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کے قریب پولیس کارروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق

دہشت گرد کو نارتھ کراچی میں ڈبلیو 22 کے اسٹاپ کے قریب ہلاک کیا گیا جب کہ اس دوران اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ دہشت گرد کی شناخت سعد سرخان کے نام سے ہوئی ہے جو ہری پور کا رہنے والا تھا اور کراچی میں ڈیفنس میں رہائش پذیر تھا۔ مارا گیا دہشت گرد کالعدم پنجابی طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے ساتھ کام کرتا رہا اور حال ہی میں غیر قانونی طریقے سے پاکستان پہنچا تھا۔ اسی دہشت گرد نے پنجاب کے مرحوم وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر حملے کے لیے خودکش جیکٹ پہنچائی تھی۔ دہشت گرد سعد سرخان ہری پور سیشن عدالت میں فائرنگ سمیت پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ پنجاب میں ایک دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا یہ اس کا ساتھی تھا اور کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب منشیات کا سب سے بڑا اڈہ چلارہا تھا۔پولیس کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے 4 دستی بم، 6 پستول، رائفل، 7 ایم ایم رائفل اور آوان بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے رات گئے نیو کراچی میں بھی کارروائی کی جس میں ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جب کہ اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کے قبضے سے ایک پستول، تین رانڈز، 2 موٹر سائیکلیں اور 8 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…