ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

رینجرز کی جانب سےعدالت کا گھیرائو، وزرا کوروکے جانے کا معاملہ، وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کر دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب میں نوازشریف کی پیشی کے موقع پرپیش آئے واقعہ کی تہہ تک پہنچنا ضروری ،رینجرزکمانڈربریگیڈیئر آصف سمیت سب سے پوچھنا ہوگا اور قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ۔نیب قانون کالا قانون، اسحاق ڈار پر مقدمے کی کوئی حقیقت نہیں ، شہباز شریف سے پوچھنا پڑے گا کہ اپنے خطاب میں انہوں نے کن غلط مشورے دینے والے مشیروں کی طرف اشارہ کیا

کسی نے ڈومور کرنے کا نہیں کہا اور نہ ہی ہمیں مزید ڈومور کرنے کی ضرورت ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی، امریکہ پر واضح کر دیا کہ افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں مذاکرات میں ہے، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہوں ، چیئرمین نیب کیلئے 20ناموں پر اپوزیشن لیڈر کےساتھ مشاورت کر چکے، چاہتے ہیں پی ٹی آئی بھی نام دے تاکہ سب کی مرضی سے متفقہ چیئرمین لگائیں ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےسینئر اینکر ، معروف کالم نگار و صحافی جاوید چوہدری کو انٹرویو میں اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےسینئر اینکر ، معروف کالم نگار و صحافی جاوید چوہدری کودئیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ نوازشریف کی پیشی کے موقع پر پیش آنے والے واقعہ کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے، رینجرزکمانڈربریگیڈیئر آصف سمیت سب سے پوچھنا ہوگا اور قانون کے مطابق کاروائی ہوگی، جج اور رینجرز کمانڈرز سے کچھ معلوم نہیں ہو سکا، ، عدالت کے کمرے کبھی بند نہیں ہوتے ، اگر سیکیورٹی کے مسائل ہوں تو صرف لوگوں کی آمد کو محدود کیا جاتا ہے ، ریاست میں کوئی ریاست نہیں ہے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اس وقت حالات کے مطابق بیان دیا۔ اسحاق ڈار پاکستانی

معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں اور 12گھنٹے اپنے دفتر میں کام کرتے ہیں اگر ایسا نہ ہو تو ان سے استعفیٰ لے لیا جائے، اسحاق ڈار پر مقدمے کی کوئی حیثیت نہیں بحیثیت وزیراعظم انہیں مکمل سپورٹ کروں گا ، وہ 2018تک وزیر خزانہ رہیں گے۔ وزیراعظم نے شہباز شریف سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سے پوچھنا پڑے گا کہ ن لیگ

کے جنرل کونسل اجلاس کے موقع پرانہوںنے خطاب میں کن مشیروں کی طرف اشارہ کیا جو غلط مشورے دے رہے ہیں، مجھ سے ابھی تک شہباز شریف نے کوئی نام شیئر نہیں کیا لیکن میں نے خود سے مشیروں کوبلا کر پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے تو میاں نواز شریف کوکوئی مشورہ ہی نہیں دیا۔ امریکہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی نے ڈومور

کرنے کا نہیں کہانہ ہی ہمیں مزید ڈومور کرنے کی ضرورت ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ، کسی نے کوئی ڈالرز نہیں دئیے۔ امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے جنگ نہیں مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں۔نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کر لیامگر اسے دل سے تسلیم نہیں کر سکتے، یہ فیصلہ بالکل اسی طرح ہے جیسے

ذوالفقار علی بھٹو کو سپریم کورٹ نے پھانسی دے دی اس فیصلے پر عمل درآمد تو کر لیا گیا مگر اسے آج تک پوری قوم نے تسلیم نہیں کیا ۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب قانون کالا قانون ہے ، نیب چیئرمین کیلئے مشاورت کی جا رہی ہےبیس سے زائد ناموں پر اپوزیشن لیڈر کیساتھ مشاورت جاری ہے، چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی بھی نام دے تاکہ سب کی مرضی سے

متفقہ چیئرمین نیب کی تقرری عمل میں لائی جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…