اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

سابق حکمرانوں نے نندی پور،رینٹل پاور اوربجلی کے منصوبوں کے نام پر 20کروڑ عوام کی جیبیں کاٹیں، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے لاہور کے حلقہ120میں شاندار اورتاریخی کامیابی حاصل کی ہے ،جس پر میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بیگم کلثوم نواز کو مبارکباد دیتا ہوں ۔یقیناًمسلم لیگ(ن) نے انتہائی نامساعد حالات اورمشکل حالات میں 15ہزارکی لیڈ سے کامیابی حاصل کر کے ثابت کردیا ہے کہ یہ حلقہ ہی نہیں،یہ شہر ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان ،پاکستان مسلم لیگ(ن) اور محمد نوازشریف کا قلعہ ہے ۔

این اے 120 کے ضمنی الیکشن پر پورے پاکستان کی نظر تھی۔دوستوں کی دعاؤں اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) کو شاندار کامیابی ملی ہے ۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) نے اس حلقے میں صرف 15ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی ہے وہ جان لیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 2018ء کے عام انتخابات میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں الحمراء ہال میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف ،وفاقی و صوبائی وزراء،اراکین قومی و صوبائی ا سمبلی اورپارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت آنے سے قبل ملک میں 18،18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی اور آج محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگیا ہے ۔محمد نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کی ہے ۔ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے دن رات کام کیا ہے اوریہ ہماری حکومت کی محنت اوردن رات کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ ملک میں کہیں لوڈ شیڈنگ نظر نہیں آرہی۔لوڈ شیڈنگ ختم ہی نہیں ہوئی بلکہ صنعت،زراعت،تجارتی مراکز،سکولوں اور ہسپتالوں میں ہر جگہ بجلی موجود ہے اورعوام کو سستی بجلی مل رہی ہے اور انہیں حقیقی معنوں میں ریلیف ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج پانچ سال پہلے کا وقت ہوتا تو شاید اس تقریب کے دوران اب تک12مرتبہ بجلی جاچکی ہوتی لیکن اب ہماری حکومت کی کاوشوں سے لوڈ شیڈنگ کا کہیں دور دورتک نام و نشان نہیں۔یہ بجلی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف ہی لائے ہیں جس سے آپ کے گھر ،بازار اورگلیاں روشن ہیں۔دوسری جانب نندی پور اوررینٹل پاور پراجیکٹس کو بھی سامنے رکھیں اوردیکھیں کے سابق حکمرا…

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…