اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں اپنے جواب میں استدعا کی کہ عمران خان کی 18 اور 22 ستمبر کی درخواستوں کو مسترد کیا جائے‘ عمران خان کے سپیکر کو بھیجے گئے ریفرنس میں شوکاز نوٹس اور دیگر دستاویزات نہیں جمع کرائی گئی تھیں‘ جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات جعلی ہیں‘ وزیراعظم کے انتخاب میں
پارٹی امیدوار سے متعلق کسی نے نہیں بتایا تھا۔ بدھ کو عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔ عائشہ گلالئی کے وکیل بیرسٹر مسرور شاہ الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔ عائشہ گلائی نے عمران خان کے اضافی دستاویزات کو مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے اپنے جواب میں کہا کہ اسپیکر کو بھیجے گئے ریفرنس میں شوکاز نوٹس جمع کرایا گیا اور نہ
دیگر دستاویزات۔ اب جمع کرائی گئی دستاویزات کو تسلیم نہ کیا جائے جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات من گھڑت ہیں۔ 29 جولائی کو بنی گالہ اجلاس سے متعلق مجھے آگاہ نہیں کیا گیا جب پارٹی اجلاس میں پہنچی تو کاروائی ختم ہوچکی تھی۔ وزیراعظم کے انتخاب میں پارٹی امیدوار سے متعلق کسی نے نہیں بتایا عمران خان کی 18اور 22 ستمبر کی درخواستوں کو مسترد کیا جائے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔