مظفرآباد(این این آئی ) سینئر صحافی آزادکشمیر سید نورالحسن گیلانی زہریلا کھانا کھانے سے موت کی آغوش میں جاتے جاتے بچ گئے ! ٗ کھانا رشتہ داروں کی جانب سے خصوصی طور پر 10محرم کا تبرک سمجھ کر بھیجا گیا تھا ، کھانا کھاتے ہی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 10محرم الحرام کے موقع پر جہاں سینئر صحافی آزادکشمیر نورالحسن گیلانی پہلے ہی بیمار تھے ،10محرم الحرام کورشتہ
داروں کے ہا سے دعا کے چاول بھیجے گئے جن کو کھاتے ہی حالت غیر ہوگئی جس پر ہسپتال لے جایا گیا ،جہاں پر طبی اِمداد کے بعد حالت ٹھیک ہوگئی جبکہ کھانے میں زہریلی چیز کا انکشاف ہوا ہے،جبکہ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ صحافی سید نورالحسن گیلانی نے اپنے بھائی سے قرضہ واپس لینا تھا جس کے باعث متحدہ مرتبہ وہ اِسکا تذکرہ بھی کرچکا ہے جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کھانا بھائیوں کی جانب سے بھیجا گیا ہے ، برحال سید نورالحسن گیلانی نے پرچہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔