اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی تقریر کے دوران چودھری نثار کیوں چلے گئے؟خواجہ سعد رفیق کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چودھری نثار نواز شریف کے ہمراہ اسلام آباد ایئر پورٹ گئے، طویل مشاورت ہوئی،افواہوں اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کئے جانے کے بعد سابق وزیراعظم کے خطاب کے بعد اسلام آباد سے جاتی امراء کیلئے روانہ ہوئے تو سابق وزیر داخلہ چودھری نثار

علی خان نے انہیں ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی گاڑی میں موجود تھے۔ نواز شریف کی جنرل کونسل کے اجلاس سے تقریر کے دوران سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے اٹھ کر چلے جانے کے معاملے پر وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ چودھری نثار علی خان سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ ایئرپورٹ پر گئے اور انہیں لاہور کیلئے روانہ کیا، سعد رفیق نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی ۔ شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سعد رفیق نے کہا کہ افواہوں اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔دریں اثنا نواز شریف اور شہباز شریف کے اصرار پر بھی تقریر نہ کی ، خواجہ سعد رفیق مناتے رہے لیکن نواز شریف کی تقریر کے دورران تقریب سے ہی چلے گئے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل وزارت جانے کے بعد چودھری نثار مسلم لیگ ن میں بیک بنچر بن گئے۔اج مسلم لیگ کے کنونشن سنٹر میں تقریب کے دوران بھی چوہدری نثار علی خان پچھلی نشست پر بیٹھے نظر آئے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تقریر کے لیے ڈائس کی جانب بڑھے تو سب اٹھ کھڑے ہوئے لیکن چودھری نثار بیٹھے رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران بھی چودھری نثار بے زار نظر آئے۔یعنی محفل میں تھے اور نہیں بھی جیسی کیفیت طاری تھی۔ نوازشریف خطاب کے لیے ڈائس پر پہنچے تو چند منٹ تو تقریر سنی لیکن پھر اٹھ کر چلے گئے۔

اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔ ایک طرف لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پارٹی صدر بننے کے بعد اگلے وزیر اعظم بھی بنیں گے۔دوسری جانب صورت حال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب کنونشن سنٹر کے باہر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حق میں پمفلٹ بانٹے جا رہے تھے جس پر “ہمارے وزیراعظم شہباز شریف “اور “وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ” درج تھا۔یہ پمفلٹ کون تقسیم کر رہا ہے اس کے حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاع نہیں مل سکی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کیمپ سے پمفلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مسلم لیگ(ن) کا دوبارہ صدر بنتے ہی شہباز شریف کو پارٹی صدر دیکھنے کے خواہش مند حرکت میں اگئے اور اجلاس بھی تقسیم کا شکار نظر اتا رہا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو اہم مشورہ بھی دے ڈالا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…