اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ایک اہم وکٹ گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فاروق امجد میر نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جس ایجنڈے پر چل رہی ہے اسے سپورٹ کرنے کے لئے میرے مالی وسائل محدود ہیں، میں پی ٹی آئی کے دوسرے ورکروں کی طرح امیر کبیر نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی سیاست سے خوش نہیں تھے اور انہوں نے کئی بار پارٹی چیئرمین سے بھی
ملاقات کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے لیکن ہر کسی کو اپنی پڑی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی سے الگ ہو کر تھنک ٹینک گروپ بنائیں گے اور ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ فاروق امجد میر پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں اور پی ٹی آئی جوائن کرنے سے قبل وہ پاکستان مسلم لیگ ق کا حصہ تھے۔