ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف اور شریف فیملی کا احتساب،شہبازشریف کھل کرسامنے آگئے،دوٹوک اعلان کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دوبارہ صدرمنتخب ہونے پرمحمد نواز شریف کو مبارکباددیتا ہوں ۔سینٹ ہو یاقومی اسمبلی ،تمام تر نا مساعد حالات کے باوجود آج آپ کودوبارہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کی تائید و حمایت سے مسلم لیگ(ن) کا صدر منتخب کیاگیا ہے جو اللہ تعالیٰ کا عظیم فضل اورعنایت ہے۔

آپ کا دوبارہ مسلم لیگ(ن) کا صدر منتخب ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ آپ پاکستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اورعوام آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔بعض سیاسی پارٹیوں نے بدترین مخالفت کی اورکہا کہ یہ قانون ایک فردکیلئے لایا گیا ہے ۔یہ لوگ اس بات کو بھول گئے جب ایک فرد واحد آمر مشرف نے جمہوریت پر شب خون مارا اورایم ایل آرجاری کیا ۔اس وقت تو کسی نے اعتراض نہ کیا ۔نوسال تک ملک میں ایم ایل آر اورپی سی او کے تحت نظام چلایاجاتا رہا ۔ جب عوام کی منتخب مقننہ نے ایک قانون بنایا ہے توآپ کو اعتراض کیوں ہے اور آپ کو اب واویلے اوراعتراض کا حق نہیں پہنچتا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف کے انتخاب کے موقع پرپارٹی کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ دو ماہ پہلے پانامہ کا ہنگامہ عروج پر تھا اس وقت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا میں نے جو باتیں اس اجلاس میں کی تھیں آج اسی انداز اورشدو مد کیساتھ دوہرانے جارہا ہوں ۔اس لئے نہیں محمد نوازشریف میرے لیڈر اوربڑے بھائی ہیں بلکہ انہوں نے ملک و قوم کی ترقی کیلئے جو کچھ کیا وہ ایک حقیقت ہے اوراسے سب کو ماننا ہوگا۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران دھرنوں ،لاک ڈاؤن ،نامساعد حالات ،مخالفین کی طرف سے کراچی،لاہور اوراسلام آباد کے شہروں کو بند کرنے کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے دن رات کام کیاہے۔

محمد نوازشریف نے 2013ء کے انتخابات میں عوام سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کرنے کا وعدہ کیا تھاآج وہ پورا ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 15سال سے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا ،سابق حکمرانوں نے بجلی کے منصوبوں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی،غریبوں کی محنت کی کمائی پر ڈاکے ڈالے اورقوم کاخون چوسا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں توانائی بحران کیلئے جو دن رات محنت کی ہے

تاریخ اسے سنہرے باب سے یاد رکھے گی لیکن جن لوگوں کی وجہ سے پاکستان اندھیروں میں ڈوبا آج وہ سفید کپڑے پہن کر کرپشن کے خلاف بھاشن دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپریل 2015ء میں محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں سی پیک کے علاوہ ملک میں 3600میگاواٹ کے گیس پاور پلانٹس لگانے کا فیصلہ ہوا ،پورے ہاؤس کی مخالفت کے باوجودمحمد نوازشریف نے ان منصوبوں پر عملدر آمد کا جرأتمندانہ فیصلہ کیا۔

آج اکتوبر 2017ء ہے اورچند ماہ پہلے 3600میگاواٹ کے ان منصوبوں کے پہلے مرحلے میں پورے ملک کو بجلی مہیا ہورہی ہے اور یہ منصوبے شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں ۔توانائی کے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے گئے ہیں اورملک کی 70سالہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ قوم کو دیامیر بھاشا ڈیم پر کیاگیا وہ ناٹک بھی یاد ہے جب پرویز مشر ف نے الیکشن جیتنے کیلئے ٹریکٹر ٹرالی لیجاکر زمین کھودنا شروع کردی اوراس قوم سے فرا ڈ کیا۔

اس منصوبے کیلئے مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اب سو ارب روپے کی زمین خریدی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے داسوڈیم،پشاور سے کراچی تک موٹر وے،سی پیک،چین اور ترکی کی پاکستان میں سرمایہ کاری نے بین الاقوامی برادری میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا ہے اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے ۔ دوسری طرف نندی پور پاور پراجیکٹ ہے جس کی مشینری سابق وفاقی وزیر کی لالچ کے باعث تین سال تک بندر گاہ پر سڑتی رہی اورغریب قوم کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

رینٹل پاور پراجیکٹ میں عالمی عدالت نے 765ملین ڈالر کا پاکستان کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے ۔اس وقت کی حکومت نے قوم کا پیسہ تو ہڑپ کیالیکن قوم کو بجلی بھی نہ دی۔نیلم جہلم کے منصوبے کو 18سال گزرگئے ہیں اب خداخدا کر کے یہ منصوبہ مکمل ہونے جارہا ہے ۔اس منصوبے پر اب تک جتنی رقم صرف ہوچکی ہے اس سے 1320میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے تین منصوبے لگ سکتے تھے ۔کیا احتساب صرف نوازشریف اور شریف فیملی کیلئے ہے؟احتساب کرنا ہے تو سب کا شفاف احتساب کرو،

چاہے اسکا آغاز مسلم لیگ(ن) سے ہو۔امریکہ ،مشرق وسطی،کینیڈا اور دیگر ممالک میں جائیدادیں رکھنے والے کرپٹ ترین لوگ ٹی و ی پر بیٹھ کر کرپشن کے خلاف لیکچر دیں اور پریس کانفرنسز کریں یہ قوم کو گوارانہیں۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں گزشتہ چار سالوں کے دوران کیا کوئی بجلی کا منصوبہ لگایاگیا؟ جب لاہور میں 2010ء میں ڈینگی کی بدترین وباء آئی تو ہم نے د ن رات محنت کر کے اس آسمانی آفت کا مقابلہ کیا اورڈینگی کو شکست دی۔

تو عمران خان نے ہمیں ڈینگی برادران کا طعنہ دیا۔لیکن جب پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑ ھ گئے۔پشاور میں ڈینگی کا مقابلہ کرنے کی بجائے وہ نتھیاگلی میں بیٹھ کر پشاور کے عوام کا تماشا دیکھنے لگے۔ میٹروبس کے منصوبے پر خان صاحب نے کہا کہ یہ اس منصوبے پر بہت خرچہ کیاجارہا ہے اور میں ہوتا تو میٹروبس پر لگانے والے پیسے کو ہسپتالوں اورسکولوں کے قیام پر صر ف کرتا۔

انہوں نے میٹروبس کے منصوبے پر 70ارب روپے خرچ ہونے کا بھی غلط الزام لگایااورجس کا آج تک وہ کوئی ثبوت نہیں دے سکے،اسی طرح خان صاحب نے 27ارب روپے کا ڈرامہ رچایا اورمیرے قانونی نوٹس کا جواب نہ دیا،پھر پانامہ کیس میں 10ارب روپے کی رشوت کا الزام لگایااورمیں عدالت میں گیا تو خان صاحب عدالتوں میں بھی نہیں آتے،میں ان کے پیچھے پیچھے ہوں وہ آگے آگے ہیں لیکن کہیں نظر نہیں آتے۔

وزیراعلیٰ محمد نوازشریف نے کہا کہ میری پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نومنتخب صدر محمد نوازشریف گزارش ہے کہ آپ کے سامنے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایسے کارکن اورلیڈر موجود ہیں جنہوں نے ماریں کھائیں،قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔یہ آپ کے عظیم قافلے کے لوگ ہیں ان سے مشاورت کی روشنی میں فیصلے کر کے آگے بڑھیں،انشاء اللہ سب خیر ہوگی اورکوئی ہمارا بال بیکا نہیں کرسکتا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…