جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا خاندان پھوٹ کا شکار بیٹی سارہ تاثیر کی جائیداد پر بھائی شہریار تاثیر نے قبضہ کر لیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تاثیر خاندان میں جائیداد کی تقسیم کا جھگڑا عروج پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہریارتاثیر نے مبینہ طور پراپنی بہن سارا تاثیر کے جعلی دستخطوں کے ذریعے فراڈ کرتے ہوئے ڈیلی ٹائمز اخبار کا ڈیکلریشن سلمان تاثیرکے نام پر موجود جائیداد اور دیگر اثاثے اپنے نام منتقل کرلئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان تاثیر کی بیٹی سارا تاثیر کی جانب سےان کے بھائی

شہریار تاثیر کیخلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میںانہوںنے مؤقف اختیار کیاہے کہ میرے والد صاحب کی مختلف علاقوں میں جائیدادیں تھیں جبکہ ڈیلی ٹائمز کا پرنٹنگ پریس اور مالکان حقوق کا ڈیکلریشن بھی ان کے نام تھا مگر میرے سوتیلے بھائی شہریار تاثیر اور سوتیلی ماں آمنہ تاثیر نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر میرے اورمیری بہنوں کے جعلی دستخطوں کے ذریعے بوگس دستاویزات تیار کیں اور انہیں متعلقہ حکومتی اداروں میں جمع کرادیا ۔ان جعلی دستاویزات کو سیف اللہ خان اوتھ کمشنر لاہور نے ہماری غیر موجودگی میں تصدیق بھی کیا۔ ان جعلی دستاویزات کے ذریعے شہریار تاثیر اور آمنہ تاثیر نے ڈیلی ٹائمز کا ڈیکلریشن اور مالکانہ حقوق اپنے نام منتقل کردئیے۔سارہ تاثیر نےکہا کہ ہمیں جب اس بات کا علم ہوا تو ہم نے کمشنر کراچی کو اس حوالے سے درخواست دی اور ایف آئی آر درج کرائی، سارا تاثیر نے ایف آئی آر میں حکومتی اداروں سے انصاف دینے کی اپیل بھی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریار تاثیر اور ان کی والدہ آمنہ تاثیر نے مبینہ طور پر دو اشاعتی اداروں آج کل اور ڈیلی ٹائمز کے ڈیکلریشن شہریار تاثیر کے نام منتقل کرنے کے لئے 2اسٹام پیپر ز پر شان تاثیر ، صنم تاثیر اور سارہ تاثیر کے عدم اعتراض پر مبنی جعلی اقرار نامے تحریر کروائے جبکہ شہباز اور شہربانو تاثیر کے بھی جعلی دستخط کئے گئے۔دوسری جانب شان تاثیر کا کہنا تھا کہ

جعل سازی کا علم ہونے پر آرام باغ پولیس سٹیشن کراچی میں کارروائی کے لئے درخواست دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان تمام خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…