جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

افواہوں کا ڈراپ سین، اپوزیشن لیڈر کون ہونا چاہیے؟ عمران خان نے صاف صاف نام بتا دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، خواجہ آصف سمیت سب کو عدالتوں میں لے کر جاؤں گا ٗمیں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو ہونا چاہیے، ہماری بات نہ مانی گئی تو ہم سڑکوں پر آسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ خواجہ آصف کے بیان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا کیونکہ ملیحہ لودھی نے بھارت کو جواب دیا تھا

خواجہ آصف نے اسے غلط ثابت کردیا جبکہ انہیں امریکہ میں پاکستان کا موقف بیان کرنا چاہیے تھااگر کوئی طالبعلم بھی وہاں خواجہ صاحب کی جگہ پر موجود ہوتا تووہ بھی ایسی حماقت نہ کرتا ،میرے خیال میں ان کوکبھی وزیرخارجہ نہیں بناناچاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرکیلئے ایم کیوایم کے علاوہ ابھی کسی جماعت سے باقاعدہ رابطہ نہیں کیالیکن اگرقائدحزب اختلاف کیلئے ہماری بات نہ مانی گئی توسڑکوں پرآئیں گے ٗپاکستان کی معیشت کا انتا برا حال نہیں تھا جتنا آج ہے ،اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔کے پی میں ٹیچرزکی بھرتیاں میرٹ پرکررہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں پہلے3ہزارڈاکٹرتھے اوراب ان کی تعداد9ہزارہے۔یہی نہیں ہم نے گورنمنٹ ہسپتالوں کے مینجمنٹ سسٹم کوبہتربنایا۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بیرون ملک سے ڈاکٹر کام کرنے آتے ہیں۔صحت اورتعلیم کے معیارمیں خیبرپختونخواسب سے آگے ہے۔ خیبرپختونخوامیں غربت میں بھی 50فیصدکمی آئی ہے۔عمرا ن خان نے دعویٰ کیا کہ اورنج ٹرین سے متعلق 2سوارب روپے کاخفیہ معاہدہ ہے جبکہ حکومتی عہدیدارو ں نے عدالت میں تسلیم کیاہے معاہدہ خفیہ ہے،اگر ہم اداروں میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں تومافیامخالفت کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں تمام حکومتی مشینری شریف خاندان کی تھی۔ووٹ خریدنے کیلئے 8،8ہزار روپے فی کس ادا کئے گئے،

جمہوریت اخلاق سے چلتی ہے لوگوں کو خریدنے سے نہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس ایک دفعہ کہیں پیدا ہو جائے تو آپ نقصان کو کنٹرول نہیں کر پاتے، سردیاں آئیں گی تب ہی ڈینگی ختم ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو لمبی لیڈ سے ہرائے گی،آئی بی ملک کی خدمت کے بجائے شریف خاندان کی خدمت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 4میں اچھا ہوا کہ جے یو آئی بھی ن لیگ سے مل گئی، اب دونوں کو اکٹھے ہرائیں گے،الیکشن شفاف ہوتے نظر نہ آئے تو احتجاج الیکشن سے پہلے کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…