ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سیتا وائیٹ، جمائمہ خان، ریحام خان اور عائشہ گلالئی ،پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے عمران خان پر سنگین الزام عائد کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیتا وائیٹ، جمائمہ خان، ریحام خان اور عائشہ گلالئی کے قصے سن کر کان پک گئے ہیں، جمائمہ سے طلاق کے بعد بھی تحائف کا سلسلہ جاری ہے، حق مہر عمران خان کو دینا ہے لیکن جمائمہ عمران خان دے رہی ہیں۔ لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو ڈیڑھ سال تک موقعہ ملا لیکن وہ اقامہ کا معاملہ حل نہ کرسکے

جس کے باعث عدالت نے انہیں نااہل کردیا ان کے پارٹی رہنما ظفر علی شاہ نے بھی نواز شریف پر حملے شروع کردیئے ہیں کہ اقامہ بڑا جرم ہے نواز شریف اور عمران خان خود کو صاف نہیں کررہے لیکن مظلوم بننے کی کوشش کررہے ہیں، نواز شریف قطری خط اور عمران خان جمائمہ کے خط پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ پہلے سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرچکے ہیں، اب سینٹ کے انتخابات، نیب چیئرمین کی مقرری اور نئے انتخابات ہونے جارہے ہیں جس معاملہ پر توجہ ہٹانے کے لیے نئے شوشے چھوڑے جارہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کے متعلق پوچھے گئے سوال کے متعلق نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ 6 ماہ کے اندر اپوزیشن کون سے کارنامے سرناجم دے گا بڑی پارٹی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا حق ہے، ایم کیو ایم بھی کہہ رہی ہے کہ پی ٹی آئی رشتہ کرنے آئی لیکن ان کا آپس میں ہی جگھڑا جاری ہے کہ کس سے رشتہ کروائیں اسی طرح مسائل کے ذریعے اپوزیشن کو تقسیم ہوجائے گ اور اپنے جائز مطالبات تسلیم نہیں کرواسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے معاملات میں فرق ہے، یوسف رضا گیلانی نے قانون اور آئین کے مطابق صدر کے خلاف خط نہیں لکھا جسے چند سیکنڈوں کی سزا دے کر نااہل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی نیب کو سندھ اسمبلی نے سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے جو سرکاری ملازم ہے سرکاری ملازم میڈیا کے سامنے حکومت کے خلاف بات نہیں کرسکتا،

ڈی جی نیب سندھ اسمبلی کے کمیٹی کے سامنے ایک مرتبہ پیش ہوا تھا اور 4 مرتبہ غیرحاضر رہے، اسپیکر کی رولنگ کے خلاف نہ کوئی کورٹ میں جاسکتا ہے اور نہ میڈیا میں بات کرسکتا ہے جس کے باعث انہیں سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…