کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر کی اہلیہ مشعل اوبامہ کی جانب سے مریم نواز کو پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے 70ملین ڈالرز کے فنڈز میں خوربرد کا الزام ، سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز
شریف کی صاحبزادہ کے خلاف درخواست دائر۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے دوران ان کے اہل خانہ جن میں ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز بھی ہمراہ تھی اس وقت کے صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ نے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے 70ملین ڈالر جو پاکستانی کرنسی میں 700کروڑ روپے بنتے ہیں کے فنڈز دئیے تھے۔ یہ رقم ملک بھر میں بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جانی تھی اور اب انکشاف ہوا ہے کہ اس رقم کا کوئی حساب سرکاری کاغذات میں موجود نہیں۔ اور مشعل اوبامہ کی جانب سے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے دئیے گئے 700کروڑ روپے میں کرپشن کے الزام میں سندھ ہائیکورٹ میںمریم نواز کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہیں اس لیے ان کے خلاف فنڈز میں خورد برد کی تحقیقات کی جائیںجس پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16اکتوبر مقرر کردی ہے۔