پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

سانحہ ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت (آج )تک ملتوی

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سانحہ ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ( منگل ) تک ملتوی کردی ۔لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست پر سماعت کی ۔پاکستان عوامی تحریک کی درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ،

ہوم سیکرٹری اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیاہے۔درخواست گزار آصف اقبال نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ فوری طور پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا مگر پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ فراہم نہیں کی جارہی ہے۔وزیراعلی پنجاب کے دبا پر لواحقین کو رپورٹ فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ فراہم نہ کرنا آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت واضح طور پر توہین عدالت ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری ،صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور ہوم سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف دو رکنی بینچ سے

رجوع کر رکھا ہے ، کیس سے متعلق درخواست زیر سماعت ہے لہٰذا فیصلے تک وقت دیا جائے۔جس پر عدالت نے کیس کی سماعت آج ( منگل ) تک ملتوی کردی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…