پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے ایسی چیز سوشل میڈیا پر شیئر کردی کہ ہنگامہ برپاہوگیا،شدید تنقید کا سامنا‎

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان سوشل میڈیا سائٹ پر بھی سیاسی مخالفین پر چوٹ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور اس مقصد کیلئے وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کو خوب استعمال کرتے نظر آتے رہتے ہیں۔ کپتان کی جانب سے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں اس بار انہوں نے اپنے کسی سیاسی مخالف پر چوٹ نہیں کی بلکہ ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے

جس پر تنقید کرنے کے ساتھ صارفین محظوظ بھی ہورہے ہیں ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی نے اپنے سمیت موٹر سائیکل پر آٹھ بچوں کو سوار کر رکھا ہے ، اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’جہاں خواہش ہوتی ہے ، وہاں راستہ نکل ہی آتاہے‘۔ عمران خان کی جانب سے ویڈیو اور پیغام ٹویٹر پر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ویڈیو میں موجود شخص کو ایک موٹر سائیکل پر اپنے سمیت 8بچوں کو سوار کرانے پر شدید تنقید کی وہیں کچھ لوگوں نے عمران خان پر بھی نشتر چلا دئیے۔ انوار الاسلام نامی ایک ٹویٹر صارف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’مولوی بھی دل رکھتے ہیں‘‘۔ اظہر نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’’تحریک انصاف کے کارکنان جلسے میں شرکت کیلئے آرہے ہیں‘‘۔عائشہ گلالئی کے نام سے موجود اکائونٹ سے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’’نیازی صاحب لگتا ہے نشے کا اثر زیادہ چڑھ گیا ہے ، ویسے بھی رات کو آپ ہوش میں نہیں رہتے۔‘‘

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…