جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

انتخابی اصلاحات بل 2017۔۔عمران خان برہم سینیٹرز کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی اصلاحات بل 2017پر ووٹنگ کے حوالے سے عمران خان برہم ہیں، نعمان وزیر کی غیر حاضری کا نوٹس ، تحریک انصاف نے اپنے سینیٹر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی کی جانب سے ووٹنگ کے دوران سینیٹرز کو حاضر رہنے کی ہدایت کی تھی۔ نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق انتخابی اصلاحات بل 2017پر

ووٹنگ کے حوالے سے عمران خان برہم ہیں،چیئرمین تحریک انصاف نے نعمان وزیر کی غیر حاضری کا نوٹسلے لیا ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اپنے سینیٹر کوووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔ انتخاباتی اصلاحات بل 2017میں ووٹنگ میں صرف ایک ووٹ سے نواز شریف کے پارٹی صدر رہنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔اس حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتوں نے بل کی مخالفت میں ووٹ دینے کیلئے اپنے سینیٹرز کو ووٹنگ کے دوران حاضر رہنے کی ہدایت کر رکھی تھی اور جب اس میں ناکامی ہوئی تو تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ کئی سینیٹرز نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا اس میں تحریک انصاف کے ایک سینیٹر نعمان وزیر بھی تھے جو کہ ووٹنگ کے دوران غیر حاضر پائے گئے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کےلئے جب سینٹ کا اجلاس ملتوی کیا گیا تو اس دوران بعد میں دو سینیٹرز کو غائب پایا گیا جن میں عثمان ترکئی اور نعمان وزیر شامل تھے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے جب دونوں سے رابطہ کر کے انہیں واپس سینٹ اجلاس اور ووٹنگ میں شریک ہونے

کا کہا تو عثمان ترکئی تو واپس پہنچ گئے جبکہ نعمان وزیر واپس نہ آئے اور انہوں نے ووٹنگ میں بھی حصہ نہیں لیا اور انتخابی اصلاحات بل 2017میں ووٹنگ کے دوران صرف ایک ووٹ سے اس کی مخالفت ہوئی اور یوں نواز شریف کے پارٹی صدر رہنے کی راہ ہموار ہو گئی۔ نتائج سامنے آنے کے بعد عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینٹ میں تحریک انصاف کے

پارلیمانی لیڈر ہیں انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے نعمان وزیر کو ایک شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کریںکہ انہوں نے پارٹی قیادت کی طرف سے واضح احکامات ملنے کے باوجود ان کی کیوں خلاف ورزی کی اور کیوں واپس نہیں پہنچے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…