دادو (این این آئی)دادو میں ایک شخص جوئے میں بچی ہار گیا۔ شاہد علی 15 سالہ لڑکے سے جوا ہار گیا اور جوئے کی رقم 40 ہزار روپے ادا نہیں کر پایا، معاملہ حل کرنے کے لئے اس نے اپنی 5 سالہ بیٹی کی شادی لڑکے سے کرنے کی حامی بھرلی، گزشتہ روز 15 سالہ دولہے کی 5 سالہ بچی کیساتھ شادی کی اطلاع پر ایس ایس پی دادو شبیر احمد نے کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس
نے دولہا کے گھر چھاپہ مار کر لڑکی کے باپ اور نکاح خواں امام مسجد مولوی کریم بخش کو حراست میں لے لیا۔دولہا موقع سے فرار ہوگیا تھا لیکن اسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا تاہم عمر کم ہونے کی وجہ سے اسے چھوڑ دیا گیا، حراست میں لی گئی بچی کو بھی اسی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا، پولیس نے مزید تین افراد کو حراست میں لیتے ہوئے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔