فیصل آباد (آئی این پی )پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی، دو افراد گرفتا ر ۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے علاقہ غیر سے پنجاب لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ کر 2 ملزمان کامران خان اور جمعدار خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا تعلق صوابی سے ہے اور ان کے قبضے سے 16 پسٹل، 19 رائفلیں اور 25 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں جب کہ
پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔پکڑا گیا اسلحہ محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔اتنی بڑی تعداد میں اسلحے کی برآمدگی کے بعد حساس ادارے مزید متحرک ہوگئے ہیں اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے کی مقدار اتنی زیادہ ہے جو کسی بھی چھوٹی جنگ یا بڑے حملے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے، اگر محرم الحرام میں یہ اسلحہ ملک میں کسی بھی جگہ استعمال کرلیاجاتا تو بڑے تباہی کا اندیشہ تھا۔