اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف سے کیے جانے والے ماڈل ٹاؤن آپریشن میں دو پولیس افسران وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن آپریشن میں حصہ لینے والے دو پولیس افسران نے پنجاب کی حکومت کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے حامی بھر لی ہے، اس بات
کا انکشاف سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پنجاب پولیس کے دو افسر پنجاب حکومت کے خلاف وعدہ معاف بننے کے لیے تیار ہو گئے ہیں، واضح رہے کہ یہ دونوں پولیس افسران ماڈل ٹاؤن آپریشن کا حصہ تھے۔