اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے سینیٹ سے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002میں ترمیم کے بل کی منظوری کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ لوگ آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں ٗیہ لوگ سرعام عدالت کے فیصلے کو چیلنج کررہے ہیں جس سے ملک کو نقصان ہوگا ٗیہ نہیں ہوسکتا کہ نااہل لوگ پارٹی چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹ سے پاس ہونے والے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ء ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔خیال رہے کہ سینیٹ میں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ء میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے جس کے تحت عدالت سے نااہل ہونیوالا شخص کسی بھی پارٹی کا سر براہ بن سکے گا،۔واضح رہے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ء میں ترمیم کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مسلم لیگ ن کے صدر بننے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔