اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

تمام مسلم لیگیوں کا اتحاد،بڑا اعلان کردیاگیا،اہم رہنماؤں نے ’’ہاں‘‘ کردی

datetime 22  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی) منتشرمسلم لیگیوں کویکجا کرنے کے لیے لیگی دھڑوں کا اجلاس اکتوبرکے پہلے ہفتے میں لاہورمیں طلب کرلیا گیا ۔ پرویزمشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کو متحدہ مسلم لیگ میں شامل کرنے کی مخالفت پرلاہوراجلاس میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ ، پیرپگارا،چوہدری شجاعت ، حامد ناصرچھٹہ ،سلیم سیف اللہ ، شیخ رشید ،سردارذوالفقارکھوسہ سمیت سینئرمسلم لیگیوں نے متحدہ مسلم لیگ کیلئے ہاں کردی ۔

ملک میں تیزی سے تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال اورآئندہ انتخابات سے قبل مسلم لیگی دھڑوں کویکجا کرنے کے لیے سینئرمسلم لیگی رہنماؤں کے مابین سیاسی رابطے نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں اورتمام مسلم لیگی دھڑوں نے یوم عاشورکے بعد اکتوبرکے پہلے ہفتے میں لیگی دھڑوں کا اجلاس لاہورمیں بلانے پراتفاق کرلیا ہے جس کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چندروزمیں کیا جائے گا۔ لیگی دھڑوں کویکجا کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین سینئرمسلم لیگی رہنما اورسابق وزیراعلی سندھ سید غوث علی شاہ نے پہلے مرحلے میں سینئرمسلم لیگی رہنماں سے رابطوں کے بعد ان کی پارٹیوں کو متحدہ مسلم لیگ میں ضم کرنے اورلیگی دھڑوں کی الگ الگ شناخت ختم کرنے پرآمادہ کرلیا ہے ۔ سابق وزیراعلی سندھ سیدغوث علی شاہ کے مطابق لیگی دھڑوں کومتحد کرنے کے لیے تمام صف اول کے مسلم لیگی رہنماں سے نتیجہ خیز مشاورت مکمل ہوگئی ہے اورجلد لیگی دھڑوں کے رہنما متحدہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پریکجا ہوجائیں گے ۔ معتمد ترین مسلم لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئرمسلم لیگی رہنماں کی جانب سے سابق صدرپرویزمشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کومتحدہ مسلم لیگ کا حصہ بنانے کی مخالفت کی گئی ہے جس کے باعث اکتوبرکے پہلے ہفتے میں لاہورمیں ہونے والے لیگی دھڑوں کے اجلاس اورلیگی دھڑوں کے اتحاد کے لیے ہونے والی مشاورت میں سابق صدرپرویزمشرف کی جماعت کومدعو کرنے یا سابق صدرپرویزمشرف سے فی الحال کوئی مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلی سندھ سید غوث علی شاہ کے مطابق مسلم لیگی دھڑوں کویکجا کرنے کے لیے ان کے شیخ رشید احمد، حامد ناصرچھٹہ ، سلیم سیف اللہ ، فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرصاحب پگارا، سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم ، مسلم لیگ قاف کے چوہدری پرویزالہی اور مسلم لیگی رہنماں اعجازالحق سردارذوالفقارکھوسہ سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔

تمام مسلم لیگی رہنما اپنی اپنی پارٹیوں کی انفرادی شناخت ختم کرکے متحدہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پریکجا ہونے اورآئندہ انتخابات میں متحدہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے پرآمادہ ہیں ۔ علاوہ ازیں متحدہ مسلم لیگ کے لیے لاہوراجلاس میں لیگی دھڑوں کا سربراہی اجلاس بلانے کے لیے تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…