جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بینظیر بھٹو کے قتل میں آصف علی زرداری کی بہنوں کا کیا کردارتھا؟ عائشہ گلالئی نے سنگین دعوی کردیا‎

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ناراض رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے پرویز مشرف کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کے بیان میں بڑی حد تک سچائی ہے۔ بے نظیر بھٹو کے قتل میں آصف علی زرداری اور ان کی بہنیں ملوث ہیں۔

میں سمجھتی ہوں کہ پرویز مشرف کے الزامات بالکل درست ہیں۔ میں اپنی ماں بینظیر بھٹو کے ساتھ کھڑی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر کے قریبی لوگوں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا۔ ان کے قتل کے بعد پیپلز پارٹی کی طرف سے میرا راستہ بھی روکا گیا تھا۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے دبئی سے اپنے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم پاکستان ، پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور مسلم ممالک کی پہلی خاتون سربراہ مملکت بینـظیر بھٹو اور ان کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کو آصف زرداری نے قتل کروایا ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود کا بھی ہاتھ ہے جبکہ آصف زرداری بینظیر بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو کو قتل کروانے والے ہیں۔ واضح رہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے موقع پر آصف زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل پر انصاف نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا جبکہ اس کے اگلے ہی دن مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے اپنے والد کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ اپنے والد کے قتل پر انصاف کی منتظر ہیں جبکہ اب سابق صدر پرویز مشرف نے مرتضیٰ بھٹو اور بینـظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ داری آصف زرداری کو ٹھہرا دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…