اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک رکنی بنچ جس میں جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی منحرف خاتون رہنما عائشہ گلالئی کو نا اہل قرار دینے کے کیس سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے، انہوں نے اسمبلی کے فورم پرعوامی مینڈیٹ کی توہین کی اورعمران خان کے خلاف عدالتی کارروائی کے جائے جھوٹے الزامات لگائے، عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہی، اس لیے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دے کر قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کیا جائے۔