اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)باقر نجفی کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے سے گریزاں نہیں، عملدرآمد کیلئے بھی تیار ہیں، ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے فیصلہ دیا ہے جبکہ چیف جسٹس سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ بارے درخواست پر فل بنچ تشکیل دے چکے ہیں جس کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائو ن رپورٹ پر ہائیکورٹ سنگل بنچ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ باقر نجفی کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے سے
گریزاں نہیںہیں جبکہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے پر بھی عملدرآمد کیلئے تیار ہیں مگرہا ئی کورٹ کے سنگل بنچ نے یہ فیصلہ دیا ہےجبکہ اس حوالے سے چیف جسٹس نے ایسی دس درخواستوں پر فل بنچ تشکیل دیاہوا ہے جو25ستمبر سے سماعت شروع کرے گا۔ عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل درآمد کریں گے ۔ سنگل بینچ کے فیصلے پر بھی اعتراض نہیں لیکن فل کورٹ بینچ کے فیصلے کا انتظار کریں گےجبکہ فی الحال نجفی کمیشن رپورٹ کھلنےکےفیصلےپرانٹراکورٹ میں اپیل دائر کرینگے۔