اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی نیو نیوز سے بات کرتے ہوئے تحریک انـصاف کی منحرف خاتون رہنما عائشہ گلا لئی نے دعویٰ کیا ہےکہ 90فیصد تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ رابطوں میں ہوں، اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف فائونڈر گروپ کی قیادت کی پیش کش کی بعد میں اپنا ذہن بدل لیاپھر بھی ان کا احترام کرتی ہوں، ن لیگ پیسے دینے والی جماعت نہیں،
تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ میں نہیں مراد سعید کرتے ہیں، تحریک انصاف کے 90فیصد ایم پی ایز ناراض ہیں، یاسمین راشد کی ہار میں عمران خان نے اہم کردار ادا کیا، میڈیا انتظار کرے جلد کنونشن کرینگے اور نیازی صاحب سے بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے۔ تحریک انصاف کے جن لوگوں نے رابطہ کیا ان کا نام ابھی نہیں بتائوں گی بلکہ کنونش میں سب سامنے آجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے ایک بار پھر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی جماعت نہیں ، نیازی صاحب کی مکاری کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ گلالئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے پیسے نہیں لئے نہ ہی ن لیگ پیسے دینے والی جماعت ہے۔ سب جانتے ہیں کہ مراد سعید پارٹی فنڈنگ کرتے ہیں مجھ پر پارٹی فنڈنگ کے پیسوں کا الزام صحیح نہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں 90فیصدایم پی ایز ناراض ہیں جن کے ساتھ میں رابطے میں ہوں۔ اکبر ایس بابر نے مجھ سے کہا تھا کہ پارٹی کو صحیح سمت میں لانے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے آپ قیادت کریں مگر بعد میں انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا ، میں پھر بھی ان کا احترام کرتی ہوں۔ اکبر ایس بابر کے حوالے سے جب پروگرام کے میزبان فرید رئیس نے ان سے پوچھا
کہ کیا اکبر ایس بابر نے آپ کی قیادت میں سیاسی جدوجہد کی پیش کش کی تھی تو اس کے جواب میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ہاں انہوں نے مجھے قیادت کرنے کی پیش کش کی تھی اس پر فرید رئیس نے جب دوران پروگرام اسی وقت اکبر ایس بابر سے بـذریعہ ٹیلی فون رابطہ کر کے عائشہ گلالئی کی بات کی تصدیق چاہی تو اکبر ایس بابر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی
میرے لئے قابل احترام ہیں اور انہیں ضروری کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ میں کسی اور کی قیادت میں کام کروں گا۔ ہم فائونڈر ممبر ہیں، ہم نے 1996میں پارٹی بنائی وہ 2012میں پارٹی میں آئی، گلالئی کا معاملہ نہایت سنجیدہ اور سنگین ہے ، میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ کسی اور قیادت میں کام کروں، میرے ساتھ سعید اللہ نیازی ہیں عمران خان کے کزن ہیں
اور تحریک انصاف پنجاب کے فائونڈر صدر ہیں اور میں خود تحریک انصاف بلوچستان کا فائونڈر صدر ہوں، ہم نے فائونڈر گروپ بنایا ہے اور ہماری بہت بڑی جدوجہد ہے ، ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، یکساں سوچ والوں کو خوش آمدید کہیں گے، ہمارے سوچ یہ ہے کہ پارٹی میں کرپٹ لوگوں کا صفایا ہو، پارٹی میں میرٹ ہو۔ اکبر ایس بابر کی اس بات کے بعد جب فرید رئیس
نے عائشہ گلالئی سے دوبارہ سوال کیا کہ اکبر ایس بابر تو آپ کی بات کے بالکل متضاد بات کر رہے ہیں اس پر آپ کا کیا کہنا ہے تو عائشہ گلالئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ہونے والی میٹنگز کا انتظار کریں، اکبر ایس بابر،فوزیہ قصوری، وجیہہ الدین ہمارے ساتھ ہیں جن کی پارٹی میں بہت عزت کی جاتی ہے، میڈیا کو تھوڑا انتظار کرنا چاہئے کہ ہماری مستقبل
میں حکمت عملی سامنے آجائے گی، جلد کنونشن کرینگے، نیازی صاحب سے بڑا جلسہ کر کے دکھائیںگے، 90فیصد پارٹی میں موجود لوگ میرے ساتھ ہیں، کسے کے نام نہیں لوں گا، کنونشن کے دوران میڈیا خود دیکھ لے گا کہ کون ساتھ ہے کون نہیں، تمام حقائق بھی کنونشن میں سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں؟