اسلام آباد (آن لائن )میئر راولپنڈی سردار نسیم کی نااہلی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے میئر راولپنڈی کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت فریقین کے وکلا کی جانب سے کیس کی تیاری کے لیے وقت دینے کی استدعا کی اور سنیئر قانون دان
لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کو ہائیکورٹ میں نہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دو خواتین امیدواروں کی جانب سے میئر راولپنڈی سردار نسیم کے خلاف دائر درخواستوں پر میئر راولپنڈی کو نااہل قرار دے کر دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دیا تھا بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے کیس کی
سماعت 27ستمبر تک ملتوی کر دی۔