جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’میں دیکھتی ہوں کہ میرے علاوہ کون (ن) لیگ کا صدر بنتا ہے‘‘

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان مسلم لیگ(ن) کا صدر بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں اور وہ مسلسل حمزہ شہباز اور شہباز شریف پر الزام عائد کر رہی ہیں، اور انگلیاں اٹھا کر کہہ رہی ہیں کہ مسلم لیگ ن کی صدر میں بنوں گی کوئی اور بن کر دکھائے۔ جب انہیں بتایا گیا کہ لندن میں شہباز شریف سے وعدہ کر لیا گیا ہے اور

معاملات طے پا گئے ہیں تو انہوں نے فلائٹ پکڑی اور لندن روانہ ہو گئیں۔مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ این اے 120 کے انتخابی نتائج جس وقت آ رہے تھے اس وقت مریم نواز شدید غصے میں تھیں، حالات ان کے حق میں نہیں تھے اور انہوں نے انتخابی نتائج کو دیکھتے ہوئے سخت الفاظ میں خواجہ سعد رفیق کو کہا کہ ’’اگر الیکشن کے یہ نتائج درست ہیں تو میں اس سے مطمئن نہیں اور ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے‘‘۔ مبشر لقمان نے کہا کہ مریم نواز وٹس ایپ پر نام نہاد صحافیوں کو ہدایات دیتی رہیں کہ یہ خبر چلا دو اور وہ خبر چلا دو۔ جب یاسمین راشد کی لیڈ کی خبریں چینلز پر چلیں تو مریم نواز سب پر برس پڑیں اور انہوں نے پرویز رشید کو بھی اچھی خاصی جھاڑ پلائی۔ بلال یاسین کو بھی جھاڑ پڑی اور مریم اورنگزیب جا کر ان کے قدموں میں بیٹھ گئیںاور ان کے پائوں دبا کر کہنے لگیں کہ میڈیم ابھی ذرا انتظار کریں کیونکہ صرف چند پولنگ سٹیشنز کے نتائج آئے ہیں۔تمام یونین کونسلوں کا رزلٹ آجائے گا تو صحیح پتہ چلے گا رزلٹ کا۔ مبشر لقمان نے کہا کہ مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق کو اپنے گریبان میں جھانکنے کا کہا، جس پر سعد رفیق کو بہت دکھ ہوا۔ اس کے بعد مریم نواز وہاں سے غصے کے ساتھ اٹھ کر چلی گئیں ۔بعد ازاں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) نہیں جمہوریت جیتی، مریم نواز

اور بے نظیر بھٹو کا تقابل ابھی کرنا درست نہیں ہے، بے نظیر بھٹو بننے میں دہائیاں لگی ہیں، مریم نواز میری چھوٹی بہن کی طرح ہیں انکو ورثے میں میاں صاحب اور بیگم کلثوم نواز دونوں کی خوبیاں ملی ہیں، مریم نواز محنت کر رہی ہیں لیکن انہیں محتاط گفتگو کرنی چاہیے، مریم نواز اپنے والد کے نظریے کی تقلید کررہی ہیں اسلئے انہیں ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…