اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف نے قائمہ کمیٹی ارکان کے ساتھ ملاقات میں ایسے اشارے دئیے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ نواز شریف کو جلد ہی این آر او دے دیا جائے گا، لیگی قیادت باہر سہی مگر تحریک انصاف کی قیادت تو ملک میں موجود ہے وہ کیوں
نہیں عدالتوں کا سامنا کرتی ، نجی ٹی وی آے آر وائی نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کو اس وقت بیرون ملک ہیں انہیں جلد ہی این آر او دے دیا جائے گااور وہ پھر وطن واپس آئیں گے۔کل آرمی چیف سے قائمہ کمیٹی ارکان کی ملاقات میں ایسے اشارے ملتے ہیں جن سے ان باتوں کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس بات کا کوئی نہ کوئی حل نکلنے والا ہے بس زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ سلیم بخاری کا کہنا تھاکہا جاتا ہے کہ نواز شریف اینڈ کمپنی عدالتوں کا احترام نہیں کرتی یہ جیل جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت ملک سے باہر ہے اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں مگر تحریک انصاف کی قیادت تو ملک میں ہی موجود ہے وہ کیوں نہیں عدالتوں میں پیش ہوتے۔ عمران خان عدالتوں میں پیش ہی نہیں ہو رہے جس کا کوئی ذکر ہی نہیں کرتا۔ پروگرام میں شریک مہمان اور ڈان نیوز کی خاتون اینکر پرسن مہر عباسی کا کہنا تھا کہ پانامہ جے آئی ٹی کی جرح ہونی چاہئے اور ن لیگ کو چاہئے کہ وہ اپنے تحفظات کو بیان کرتے ہوئے جو الزامات لگا رہی ہے ان کو بے نقاب کرے اور ن لیگ کی قیادت واپس آکر ان مقدمات کو فیس کرے۔