اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک مرتبہ پھر الزام دھر دیا۔ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ منشیات استعمال کرتا ہے اور اگر منشیات استعمال کرنے والے شخص کے ہاتھ میں پاکستان کی باگ ڈور دی گئی تو پھر پاکستان کا برا حال ہو گا۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ جس طرح سپورٹ میں کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے جاتے ہیں اسی طرح الیکشن میں حصہ لینے والے لوگوں اور سیاسی لیڈروں کے ڈوپ ٹیسٹ ہونے چاہئیں تاکہ منشیات استعمال کرنے والے شخص سیاست میں آگے نہ آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر منشیات استعمال کرنے والے شخص کو پاکستان کی ذمہ داری دی گئی تو پھر اس ایٹمی ملک کا اللہ ہی نگہبان ہے۔